لاہور: مون سون کی پہلی تیز بارش

لاہور(سٹار ایشیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن بھر شدید حبس کےبعد رات ہوتےہی آندھی کےساتھ مون سون کی پہلی تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت قدرے کم ہوگئی۔

لاہور کےمختلف علاقوں میں شام کےبعد آندھی کےساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کےساتھ ہی 90فیڈرز سےبجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

واسا حکام کےمطابق گلبرگ میں28ملی میٹر،لکشمی چوک اور قرطبہ چوک میں18،18ملی میٹر جبکہ جیل روڈ پر 25ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کےعلاوہ شیخوپورہ میں بھی بادل برسےجس سےموسم خوشگوار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں اسرائیل کا زمینی اور فضائی حملہ
محکمہ موسمیات کےمطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 8جولائی تک جاری رہنےکا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں