گجرات: دولت نگر میں دوکاندار کی خاتون کے ساتھ فحش ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ

گجرات: دولت نگر میں دوکاندار کی خاتون کے ساتھ فحش ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ سامنے آگیا.فحش ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او احمد نواز شاہ نے نوٹس لے لیا فوری طور پر نوٹس لے لیا. ڈی پی او احمد نواز شاہ کی خصوصی ہدایت پر انکوائری ٹیم کی ابتدائی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے.ابتدائی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنیوالا دوکاندار اور خاتون قصور وار ہیں .انکوائری کے بعد دوکاندار اور لڑکی کے خلاف تھانہ دولت نگر میں مقدمہ درج ہو گیا ہے. پولیس کی مدعیت میں موشن پکچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلدگرفتار کر لیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں