ہسپتال پہنچانے کیلئے خواتین کو لفٹ دینے والے شخص کی ہی زیادتی

حافظ آباد میں ایک شخص نے لفٹ کے بہانے دو خواتین کو نشہ آور چیز کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے، جس نے خواتین کو ہسپتال پہنچانے کے لیے لفٹ دی اور راستے میں انہیں چاولوں میں نشہ آور چیز ملا کر کھلادی۔متاثرہ خواتین میں سے ایک حاملہ بھی تھی جس کی حالت نشے کی زیادتی کی وجہ سے بگڑ گئی اور وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ دوسری خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ہم ہسپتال جا رہی تھیں، جب ملزم نے ہمیں لفٹ کی پیشکش کی۔ اور کوئی سواری نہیں مل رہی تھی، چنانچہ ہم نے اس نے اس کی پیشکش قبول کر لی ۔ اس نے ہمیں اغواءکر لیا اور ایک جگہ لیجا کر نشہ آور چیز ملے چاول کھلا کر ہمیں بے ہوش کر دیا اور جنسی زیادتی کر ڈالی۔خاتون نے بتایا کہ ملزم نے ہمارے ساتھ قبیح فعل کی ویڈیوز بھی بنا لیں اور ہمارے ہوش میں آنے کے بعد ہمیں باہر لا کر ایک جگہ چھوڑ دیا اور جانے سے پہلے دھمکی دی کہ ہم نے کسی کو بتایا تو وہ ہماری ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دے گا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے پولیس کے پاس جانے کے بعد ملزم نے ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں