عمرکوٹ میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی بہاریں، گلی گلی چراغاں،جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد

ملک بھر کی طرح عمرکوٹ ضلع میں بھی جشن عیدمیلاد النبی ﷺ آج انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کےساتھ منایا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مساجد میں سیرت النبی ﷺ پرخطبات دیئے گئے، شہر کے مرکز ی چوراہوں پر چراغاں ، گلی محلوں کو جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا یا گیا ۔اور سیکورٹی کےلیے رینجرزاور پولیس کے دستےدن بھر گشت کرتے رہے۔ عمرکوٹ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کنری ، سامارو ، چھور ، ڈھورونارو، صوفی فقیر ، تھرپارکر کے مٹھی ، اسلام کوٹ ، چھاچھرو ، ننگرپارکر ، کانٹیو میں کئی چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے علما کا کہنا تھا کہ آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ تمام جہاں کےلیے رحمت العالمین تھے ، انسانیت کی فلاح اسوہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل پیرا ہونے میں ہے،حضور ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں