عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا

نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو عوام نے ناکافی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل” کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جاتا ہے اور جب کمی کی باری آتی ہے تو عوام کو چند روپے کا ریلیف دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ 26 روپے بڑھا کر 8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔شہریوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کر دی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 11 روپے لٹر کم کر دی گئی، نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پر 60 روپے اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں