ڈاکو اسلحے کے زور پر قربانی کے بکرے چھین کر لے گئے: کراچی

ڈاکو اسلحے کے زور پر قربانی کے بکرے چھین کر لے گئے: کراچی

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈاکو اسلحے کے زور پر قربانی کے جانور چھین کر لے گئے۔2 مسلح ملزمان ایک بند پک اپ میں آتے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی نگرانی پر بیٹھے ہوئے شخص سے 2 بکرے چھین لیتے ہیں۔ملزمان کو جانوروں کے پاس بیٹھے شخص کی تلاشی لیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان 2 بکرے گاڑی میں ڈال کر لے گئے، خوش قسمتی سے وہیں بندھا ہوا دنبہ لکڑی کے بچھے ہوئے تخت کے نیچے بیٹھے ہونے کی وجہ سے بچ جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں