کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔نارتھ کراچی سیکٹر11 بی مدینہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواراوباش شخص راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی جس میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔اس سے قبل شہر میں خواتین سے ہراسانی کے 3 واقعات پیش آئے تھے جب گلستان جوہر میں 3 جولائی کو ملزم نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کیا۔اورنگی ٹاؤن میں 18جولائی کو بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا اور سمن آباد میں یکم اگست کو راہ گیر لڑکی نشانہ بنی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں