کراچی: گھر سے خاتون کی 3 روز پرانی پھندا لگی نعش برآمد

ملیر کالا بورڈ کے قریب گھر کے اندر سے خاتون کی 2 سے تین روز پرانی پھندا لگی نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، واقعے کے وقت متوفیہ کا شوہر اور بچے گھر پر نہیں تھے، نعش کی شناخت فرح خان زوجہ عبدالقدیر سے ہوئی ہے، متوفیہ کا شوہر پولیس اہلکار ہے اور سپیشل برانچ میں تعینات ہے۔

متوفیہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، متوفیہ نے شوہر اور بچوں کی غیر موجودگی میں مبینہ طور پر خودکشی کی۔ اہلخانہ کے مطابق متوفیہ 3 ،4 ماہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار تھی اور اس کا علاج بھی چل رہا تھا، میاں بیوی میں بعض اوقات جھگڑا بھی ہوتا رہتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں