دوسری بیوی کا شوہر کو قتل کرکے لاش کے ساتھ شرمناک سلوک

دوسری بیوی کا شوہر کو قتل کرکے لاش کے ساتھ شرمناک سلوک

کراچی میں دوسری بیوی نے 60 سالہ شوہر کو بے دردی اور بے رحمی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر ڈالے۔مقتولہ 22 گھنٹوں تک لاش کوچھپاتی رہی۔ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے 60سالہ اسلم کو دوسری بیوی نے گھریلو اختلافات کی بنا پر بے رحمی سے قتل کردیا، مقتولہ نے لاش کوچھپانے کی غرض سے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد گلانے کے لئے تیزاب میں بھی ڈالا۔اسلم کے اہل خانہ نے بتایا کہ جمعہ کے روزاسلم کا قتل ہواجبکہ اتوار کی رات انہیں اسلم کی لاش ملی۔اس دوران اسلم کی قاتل دوسری بیوی اس کی لاش کوٹھکانے لگانے کے لئے 22گھنٹوں تک مختلف جربے آزماتی رہی۔اسلم کے اہل خانہ نے بتایا کہ قتل کو چھپانے کے لئے مقتولہ روزمرہ معمولات انجام دیتی رہی تاکہ اس کی کسی مشکوک حرکت سے کسی کو اس کی بے رحم کارروائی کا شائبہ تک نہ ہو اس لئے اس نے حسب معمول بچوں کو سکول بھیجا اور پھر سکول سے واپسی پر انہیں آئسکریم کھلانے بھی لے کر گئی۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ اسلم کی دوسری بیوی تھی، اس سے اسلم کی تین بیٹیاں ہیں جبکہ پہلی بیوی سے اسلم کے 11بچے ہیں۔مقتولہ اپنی روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھنے کے ساتھ وہ اہل خانہ کی نظروں سے بچ کرلاش کو ٹھکانے لگانے کے مختلف حربے آزمانے میں بھی مصروف رہی اور 22 گھنٹوں کی کوشش کے بعد ناکام ہوکرتین بیٹیوں کو لے کرفرارہوگئی۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کا اپنے شوہرسے بیٹی کے رشتے کے حوالے سے اختلاف چل رہا رتھا۔ وہ بڑی بیٹی کی شادی ایسی جگہ کرنا چاہتی تھی جس پراسلم راضی نہیں تھا لیکن گھریلو ناچاقی یہ شکل اختیارکرسکتی ہے یہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔اہل خانہ نے جب مقتولہ کی مشکوک حرکتوں کاجائزہ لے کراسلم کی تلاش شروع کی توانہیں تیزاب سے اسلم کی لاش کے ٹکڑے ملے۔ اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر کے مقتولہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ابتدائی طورپرپولیس کواسلم کے قتل کے کچھ شواہد ملے ہیں جن کے مطابق مقتولہ نے اسلم کونشہ آوراشیاءدے کرنیم بیہوش کیاجس کے بعد اسلم کا گلاکاٹ کر بے رحمی سے اس کا قتل کیا کیونکہ جائے وقوعہ پرپولیس کو نشے کے انجکشن اورسرنج بھی ملی ہے۔تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات اورمقتولہ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اس کے بھائی کوگرفتارکرلیا ہے لیکن تاحال پولیس مقتولہ کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں