انسانی دماغ کھانے والے نیگلیریا نے ایک اور شکار کر لیا، 21 سالہ نوجوان جاں بحق

انسانی دماغ کھانے والے نیگلیریا نے ایک اور شکار کر لیا، 21 سالہ نوجوان جاں بحق

انسانی دماغ کھانے والے نیگلیریا نے ایک اور شکار کر لیا، کراچی کا 21 سالہ نوجوان حالت بگڑنے پر خالقِ حقیقی سے جا ملا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیگلیریا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں بخار سے بے حال نوجوان کو گذشتہ ماہ ہسپتال داخل کروایا گیا جسے بعد ازاں حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر سے منسلک کر دیا گیا تھا جو آخر کار بیماری سے لڑتے لڑتے دم توڑ گیا۔پاکستان میں نگلیریا سے 6 اموات ہو چکی ہیں، نیگلیریا ایسا خوردبینی جاندار ہے جو انسانی دماغ میں گھس کر انفیکشن پیدا کر کے موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے، یہ مہلک جاندار تازہ پانی میں پایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں