تحریک انصاف کے 3 ہزار کارکنان گرفتار کیے گئے، اسد عمر

کراچی( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نےدعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے3 ہزار کارکنان گرفتار کیےگئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نےکہاکہ سوشل میڈیا عوام کی آواز ہےجسے جبر سےدبانا ممکن نہیں ہے۔ کراچی،لاہور،اسلام آباد سےپی ٹی آئی کےکئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اٹھائے گئے۔

انہوں نےکہاکہ سازش کےتحت ضمیروں کی منڈی لگاکر منتخب حکومت ختم کی گئی،پی ڈی ایم کےپاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے،پی ڈی ایم نےاربوں روپےکے کرپشن کیسز ختم کروانے کیلئےحکومت گرائی۔

پی ٹی آئی رہنما نےکہا کہ10اپریل 2022کی رات ہزاروں افراد کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے،پی ڈی ایم پاکستان کی تاریخ کا بدترین معاشی بحران لائی ہے۔

اسد عمر نےکہاکہ آٹے کی قطاروں میں کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں،موجودہ حکومت جان چکی عوام ان کےخلاف اٹھ کھڑےہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابی کےبعد حکومت نےکارکنوں پر جبر کیا،تحریک انصاف رہنماؤں اور کارکنوں کےخلاف جھوٹےمقدمات بنائےگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں