سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی( سٹار ایشیا نیوز )ملک میں آج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 18ہزار300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10گرام سونے کا بھاؤ514روپے اضافے سے ایک لاکھ87 ہزار157روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہوکر2001 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں