آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں ٹائٹل اپنے نام کرنے والی دو پاکستانی بہنوں کا ٹور کس نے سپانسر کیا تھا ؟

حکومت کی جانب سے فنڈز جاری کرنے سے انکار کے باوجود آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کھیلنے جانیوالی2 پاکستانی بہنوں نے ملک کا نام روشن کردیا۔اب سوشل میڈ یا پر لوگ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ اگر ان دونوں بہنوں کو حکومت کی طرف سے فنڈز جاری نہیں کیے گئے تو کیا تمام تر اخراجات ان بہنوں نے برداشت کیے ؟ اس سوال کا جواب ہے ”بالکل بھی نہیں،،۔ ان بہنوں کے ٹور کو نان پرافٹ آرگنائزیشن (BARD)نے سپانسر کیا جس کے صدر سابق وفاقی وزیر برائے تجارت عبد الرزاق داود ہیں جبکہ بلقیس داود اس فاونڈیشن کی نائب صدر ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی اسکواش کھلاڑی دو بہنوں نے ٹائٹل جیت کر عید کی خوشیاں دوبالا کردی تھیں۔آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں پاکستان سے دو بہنوں سمیت 5 کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ مہوش علی نے انڈر17 کیٹیگری کا جبکہ ماہ نورعلی نے انڈر13 کیٹیگری کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔گرلز کیٹیگری میں مہوش علی نے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ ماہ نور نے جاپانی کھلاڑی کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں