بلوچستان کا بجٹ 16 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

کوئٹہ(سٹار ایشیا نیوز)بلوچستان کےآئندہ مالی سال کابجٹ 16 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ خزانہ کےذرائع کےمطابق مالی سال 2023-24 کےبجٹ کا حجم700 ارب روپےتک ہونےکا امکان ہے،بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ529 ارب32 کروڑ روپےہے۔

ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال کےبجٹ کا خسارہ 150 ارب سےزائد ہونےکا امکان ہےجبکہ ترقیاتی بجٹ200ارب روپے کےلگ بھگ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ بجٹ میں پانچ ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرنےاورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں30فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے۔

آئندہ بجٹ میں بلوچستان کےاپنے وسائل سےآمدنی کا تخمینہ60ارب32کروڑ روپے ہے، این ایف سی ایوارڈ کےتحت قابل تقسیم محاصل اور دیگر ذرائع سے آمدن کا تخمینہ413ارب روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی کا ارادہ نہیں، پرویز خٹک
ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال کےبجٹ میں تعلیم کیلئے90ارب روپے رکھےجانے کی تجویز ہےجبکہ امن و امان کیلئے60ارب روپے اور صحت کیلئے50 ارب روپےرکھےجانے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں