عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ؛خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی،یاسمین راشد، عمر چیمہ ، اعجاز چودھری و دیگر کو عدالت پیش کیا گیا،ملزمان کی عدالت میں حاضری مکمل کی گئی،ملزمہ خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی،عدالت نے کیس کی سماعت 18ملتوی تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں