چمن: جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد بڑی تبدیلی کر دی گئی

چمن(سٹار ایشیا نیوز)سب جیل سےسنگین جرائم میں ملوث 17 قیدیوں کے فرار ہونے کےبعد جیل عملے کی تبدیلی کےبعد نیا عملہ تعینات کر دیاگیا۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ تقریباً ایک صدی قدیم جیل کی تعمیر کےبعد مرمت نہیں ہوئی،بیرکس کےچاروں اطراف لگا حفاظتی جنگلہ کئی بارقیدی دھکا دے کر گرا چکےہیں۔

انتظامیہ نےکہا ہےکہ جیل کے اندر سی سی ٹی وی کیمرےبھی نہیں ہیں،جیل اور بیرکس کی حفاظت کیلئےواچ ٹاورز تک نہیں بن سکے، بلوچستان حکومت اور محکمۂ داخلہ کو کئی بار صورتِ حال سےآگاہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کےدن ایک افسر اور دو اہلکارجیل سیکیورٹی پرتعینات تھے۔

دوسری جانب پولیس نےسب جیل سےسنگین جرائم میں ملوث17 قیدیوں کےفرار ہونے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کےمطابق مفرور قیدیوں کےخلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔

یاد رہےکہ عید کی صبح سنگین جرائم میں ملوث17 قیدیوں نےسب جیل کی حفاظت پر مامور اہلکار سے اسلحہ چھین کر اسےتشدد کا نشانہ بنایا تھا اور 3 اہلکاروں کو زخمی کر کےگیٹ کا تالا فائرنگ سے توڑکر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نےقریبی سرحدی علاقوں میں آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں ایک مفرور قیدی کو ہلاک اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا جبکہ 1قیدی نےرضاکارانہ گرفتاری دےدی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم دنیا اسلاموفوبیا کیخلاف لائحہ عمل تشکیل دے، امیر جماعت اسلامی
اس واقعےپر ایس پی نےجیلر سمیت تین پولیس افسروں اور ایک اہلکار کو معطل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں