کراچی میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ،کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند کرنا شروع کر دی

کراچی میں گرمی میں اضافہ ہوتے ہی کے الیکٹرک نے پہلے سے جاری لوڈشیڈنگ میں اضافہ اور مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند کرنا شروع کر دی.شہر کے مخٹلف علاقوں سے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کے الیکٹرک رات کو بھی ڈیڑھ سے 2 گھنٹے بجلی بند کر دیتا ہےجس سے شدید گرمی کا شکار شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے. رپورٹ کے مطابق امتحانات میں مصروف طلباء زیادہ پریشان ہیں۔ کے الیکٹرک جن علاقوں کو زیادہ چوری والے علاقے قرار دے کر پہلے سے لوڈشیڈنگ جاری رکھے ہوئے ہےاس میں اضافہ کر کےاسے 10سے 12 گھنٹے تک کر دیا گیا ہے اور وہ آبادیاں جو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ تھیں ان میں بھی2 سے ڈھائی گھنٹے بجلی بند کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں