تحریک انصاف میں کونسی خواہش بڑھتی جارہی ہے؟عاصمہ شیرازی کھل کر بول پڑیں

تحریک انصاف میں کونسی خواہش بڑھتی جارہی ہے؟ اس حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کھل کر کہا ہےکہ تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش بڑھتی جارہی ہے، پی ٹی آئی این آر او چاہتی ہے لیکن کہہ بھی نہیں رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی شرکت کی ۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ان سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا کہہ رہا ہے جو ٹیکس نہیں دیتے، ان سیکٹرز میں ریٹیلرز اور ریئل سٹیٹ سرفہرست ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں