پشاور: 10 برس میں پہلی بار خواجہ سراء قتل کے مقدمے میں نامزد، پولیس نے گرفتار کر لیا

کراکری کے کاروبار سے وابستہ تاجر ریاض کے قتل کے الزام میں پولیس نے امتیاز عرف موناگی نامی خواجہ سراءکو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تاجر کے قتل کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں امتیاز عرف موناگی نامی خواجہ سرا ءکو نامزد کیا گیا جس کے بعد پولیس نے ملزم خواجہ سرا ءکو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ 10 سال کے دوران قتل کی واردات میں خواجہ سراء پر ایف آئی آر درج ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ پشتخرہ میں کراکری کے گودام میں ریاض نامی شخص کے قتل کا واقعہ 30 اپریل کوپیش آیا تھا، خواجہ سرا ءاور مقتول کے مابین زبانی تلخ کلامی ہوئی تھی، واقعہ کے روز ملزم نے عمرگل روڈ پر واقع کراکری کے گودام میں مقتول پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ زخمی ہوا جبکہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں