بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا آج سے اہم شاہراہوں پر داخلہ بند

بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا اہم شاہراہوں پر داخلہ بند کر دیا گیا، سی ٹی او نے عادی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی موٹر سائیکلوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بڑا حکم آگیا،آج سے مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر داخلہ بند کر دیاگیا،سی ٹی او نے کہاکہ بغیر ہیلمٹ کسی کو بھی اہم و مصروف شاہراہ پر نہیں آنے دیا جائے گا، سی ٹی او نے عادی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی موٹر سائیکلوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا،سی ٹی اونے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف غفلت و لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمات کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں