آئل ٹینکرز میں خوفناک آتشزدگی

گوجرانوالہ(سٹار ایشیا نیوز)گوجرانوالہ میں تیل کےگودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے5افراد جھلس کرزخمی ہوگئے،ریسکیو اہلکاروں نےبروقت آپریشن شروع کرکے تین گھنٹےمیں آگ پرقابو پالیا۔

آگ لگنےکا واقعہ سیالکوٹ بائی پاس کےقریب معافی والا میں قائم تیل کےگودام میں پیش آیا جہاں کھڑےآئل ٹینکرمیں اچانک آگ لگ گئی۔

آئل ٹینکر کی آگ نےچند ہی لمحوں میں مزید2تیل کےکنٹینرز اور قریبی پلاسٹک فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

آگ کےباعث گودام میں کام کرنےوالے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے،جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، تاہم اسپتال میں برن سینٹر نہ ہونے کےباعث تمام زخمیوں کو لاہور جنرل اسپتال ریفر کردیاگیا۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کےبعد آگ پرقابو پالیا۔

آپریشن میں ریسکیو کی دس گاڑیوں نےحصہ لیا،پولیس نےواقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے واقعات میں فوج کو پارٹی بنایا گیا، خواجہ آصف
یاد رہےکہ واقعے میں لاکھوں روپےمالیت کا پیٹرول اور قریبی فیکٹری میں موجود پلاسٹک دانہ جل کرخاکستر ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں