Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

وزیراعظم نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سےمذاکرات کا امکان مسترد کرتےہوئے دوٹوک انداز میں کہا ہےکہ سیاستدانوں کےروپ میں انتہا پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنےوالےمکالمے کےاہل نہیں۔

اپنےبیان میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ ایسےعناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہوناچاہیے، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسےعناصر کا محاسبہ کیا جاتاہے۔

شہباز شریف کاکہنا تھاکہ مکالمہ جمہوری عمل کاحصہ ہےاس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مفت آٹا اسکیم، مبینہ بےضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع
انہوں نےمزید کہاکہ ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سےہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے، لیکن ریاست کی علامتوں پرحملہ کرنیوالوں سےمذاکرات نہیں کیےجاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں