Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Sohail Afridi Profile Photo

عوام کے ٹیکس کے پیسے سے فلیٹ اور جزیرے خریدے جارہے ہیں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ عوام کے ٹیکس سے جمع ہونے والے پیسوں پر بیرونِ ملک فلیٹس اور جزیرے خریدے جارہے ہیں، لہٰذا عوام کو چاہیے کہ حکمرانوں سے اس بارے میں سخت سوالات کریں اور انہیں جواب دہ بنائیں۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی) پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت میں 5300 ارب روپے کی کرپشن ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے قائد کو القادر یونیورسٹی کے قیام پر بلاجواز قید رکھا گیا ہے،‘‘ جبکہ نوجوانوں سمیت پوری قوم کو کرپشن کے خاتمے اور اس کا حساب لینے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل ایک اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کا حصہ 19 فیصد بنتا ہے، تاہم گزشتہ 7 برسوں سے صوبے کو سالانہ 350 ارب روپے کا مقررہ حصہ نہیں مل رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

17 − sixteen =