سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ, طاقتور ہوائیں جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ میں آج سے  بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ, طاقتور ہوائیں جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں.

’’سٹار ایشیا نیوز‘‘ کے مطابق  اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی راجستھان اور اس سے ملحقہ علاقے میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ​بحیرۂ عرب سے مون سون کی طاقتور ہوائیں جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔سندھ کے مختلف اضلاع میں آج 27 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، ​27 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد، سانگھ، بینظیرآباد، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، خیرپور اور دادو سمیت دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

five × five =