اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور 4 اگست سے روم میں ہوگا، امریکا کی تصدیق

روم/واشنگٹن: امریکا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 4 سے 6 اگست تک اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوگا۔ان مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی لانا اور جنوبی لبنان کی صورتحال سے متعلق پیش رفت کو آگے بڑھانا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مذاکرات امریکا کی ثالثی میں ہوں گے جبکہ ان میں اسرائیل اور لبنان کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس سے قبل اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی بھی مذاکرات کے نئے دور کی تاریخوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

three × 5 =