کراچی سے دبئی جانے والے مسافروں سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔کسٹمز حکام کے مطابق ایک ہی خاندان کے 6 افراد سے 55 ہزار امریکی ڈالر اور 9 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی ڈیکلیئریشن نہ کرنے پر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت کارروائی کی گئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد سے اسٹیٹ بینک کی مقررہ حد سے زیادہ غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی، کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
