یورپی ممالک کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار!‌ اہم خبر آگئی

اسلام آباد : یورپی ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں ! یورپی ورک ویزوں کے نام پر شہریوں سے 16 ہزار یورو ہتھیانے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاق تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے یورپی ورک ویزوں کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے شکایت کنندہ کو 4 یورپی ورک پرمٹ دلوانے کا جھانسا دیا اور اس سے دھوکہ دہی کے ذریعے 16 ہزار یورو ہتھیائے، ملزم پیسے بٹورنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کی ٹیم نے پکڑلیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ اب تک کتنے شہریوں کو یورپی ویزوں کا جھانسا دے کر لوٹ چکا ہے۔ایف آئی اے نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ یورپی ورک ویزے کے لیے صرف حکومت کے منظور شدہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے رجوع کریں اور ایسے جعلی ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

eleven − 4 =