نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے کیا”تھیراپیو ٹک آرٹ کلرز ان موشن” نمائش میں طلبہ کے تجریدی فن پارے پیش کیے گئے۔نمائش میں ایکشن پینٹنگ اور مشاہداتی رنگوں کے اطلاق کو مرکزی موضوع بنایا گیا۔طلبہ نے رنگ، حرکات اور اشاروں کے ذریعے اپنے جذبات کا غیر لفظی اظہار کیا۔آرٹ نمائش کے ساتھ ابسٹرکٹ کلر ایکشپریشن آرٹ اکٹیویٹی بھی منعقد کی گئی۔طلبہ نے مہمانوں کو براہِ راست فنکارانہ عمل میں شامل کرتے ہوئے تجریدی کمپوزیشنز تخلیق کیں۔نمائش اور آرٹ ایکٹیویٹی میں شریک 88 طلبہ میں سرٹیفکیٹس آف پارٹیسپیشن تقسیم کیے گئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے ذہنی صحت کے فروغ کو اہم قرار دیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر سلیم، پرنسپل لوئر مال کیمپس نے نے کہا کہ آرٹ طلبہ کو تخلیقی اظہار اور ذہنی صحت و بہبود سے جڑنے کا مؤثر موقع فراہم کرتا ہے۔ڈاکٹر ثمینہ ضیاء شیخ، آرگنائزر و چیئرپرسن شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے مطابق آرٹ کا تجریدی اظہار طلبہ کو رنگ،حرکت اور بے ساختہ جذبات کی بصری ترجمانی کا موقع فراہم کرتا ہے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن نے فنکارانہ اظہار کو ذہنی صحت و بہبود کے موضوع سے منسلک کیا۔آرٹ نمائش نے تخلیقی ابلاغ، شمولیت اور ذہنی صحت سے آگاہی کے لیے بامعنی پلیٹ فارم فراہم کیا۔