آٹے کا نرخ بڑھنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شدید برہمی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم-فلورملوں کو 3800روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ-سستے آٹے کی یقینی فراہمی کیلئے10ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سستے آٹے کیلئے10ارب روپے سبسڈی دینے کی منظوری دے دی- مارکیٹ میں آٹے اورگندم کے نرخ میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر اظہار تشویش-عوام کو سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم -پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے۔ عوام کو سستے آٹے کی ترسیل ہر صورت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ عوام کو سستے آٹے اورسستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

17 − six =