آج دنیا بھر میں قدرتی آفات سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے ۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پوری دنیا کو موسمیاتی تغیر کا سامنا ہے۔سانحات جہاں نقصان پہنچاتے ہیں وہیں ہمارے لئے سبق آموز بھی ہوتے ہیں۔حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن وسائل کا استعمال جاری رکھیں گے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا اولین فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب کی تنظیمِ نو کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر میں پی ڈی ایم اے پنجاب کے ریلیف نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں 11 مزید ویئر ہاؤسز قائم کیے جا رہے ہیں۔ وئیر ہاوسز کے قیام سے ہنگامی حالات میں امدادی سامان کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔پی ڈی ایم اے پنجاب کا دائرہ کار صوبائی سطح سے بڑھا کر ضلعی اور تحصیل کی سطح تک پھیلایا جا رہا ہے۔ تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور فیلڈ سطح پر استعدادِ کار میں اضافے سے قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔پنجاب سب سے بڑا صوبہ، یہاں سیلاب سمیت دیگر آفات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال سیلاب میں انتظامیہ کے بہترین اور بروقت اقدامات سے کم سے کم جانی و مالی نقصان ہوا ۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے عوام کا تعاون بھی ناگزیر ہےکوئی بھی ملک تنہا قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔