ملاقات میں سجاول کے عوام کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے اقدامات اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بیرسٹر ضمیر گھمرو نے بھی ملاقات کی، جس میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر سید اسد علی شاہ اور ڈاکٹر محمد مسنون شاہ بھی موجود تھے، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔