بٹگرام میں 362 درختوں کی کٹائی، انکوائری رپورٹ جاری

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں سوشل میڈیا پر درختوں کی کٹائی سے متعلق وائرل ویڈیوز کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔محکمہ جنگلات کی رپورٹ کے مطابق بٹگرام میں 362 درختوں کی کٹائی منظور شدہ ریکارڈ کے عین مطابق ہے، انکوائری کمیٹی کو جنگل میں غیر مجاز افراد کی جانب سے کٹائی کے شواہد نہیں ملے، تمام 362 درختوں کی تفصیلات موقع پر چیک کی گئیں اور ریکارڈ میں کوئی فرق نہیں پایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو میں دکھائی گئی لکڑی منظور شدہ کٹائی کی تھی، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت یا غفلت بھی ثابت نہیں ہوسکی، لکڑی جنگل میں پڑی رہنے کی وجہ سڑک کی بندش تھی، اسے غیر قانونی ذخیرہ نہیں کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کاٹے گئے درختوں سے 70 ہزار 886 مکعب فٹ لکڑی حاصل ہوئی، جس میں سے 20 ہزار 111 مکعب فٹ لکڑی ڈپو منتقل کردی گئی جبکہ باقی لکڑی نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔انکوائری کمیٹی نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد ویڈیو کی تشہیر کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو بھجوانے کی سفارش بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

14 − eight =