ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ غیر قانونی ہے، حسن قشقاوی

حسن قشقاوی نے اپنے بیان میں کہا کہ فوجی حملوں کا نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کے معائنے سے متعلق جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) میں کوئی واضح ضابطہ موجود نہیں۔ آئی اے ای اے بھی معائنے کے لیے کوئی بین الاقوامی طریقہ کار یا ضابطہ بتانے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو ایک غیر قانونی اقدام پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایران، روس اور چین کا مشترکہ بیان آئی اے ای اے کے مطالبات سے متعلق مشترکہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک آئی اے ای اے کو سفارتی دباؤ کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور فوجی حملوں کے ذریعے حاصل نہ ہونے والے مقاصد سفارتی دباؤ کے ذریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

4 × 4 =