اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی عوام ثابت قدم ہیں اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم عوام پر حکمرانی کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران ملک عوام نے چلایا، ہمیں عوام سے کبھی دور نہیں ہونا چاہیے اور ان سے رابطہ برقرار رکھنے سمیت ان کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے بعض سائنس دانوں اور فوجی کمانڈروں کے اپنے گھر تک نہیں تھے۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری روابط کے ذریعے زمینی راستوں کو متبادل تجارتی راستوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔