کانفرنس کے دوسرے روز پنجابی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ پنجابی ثقافت کے فروغ اور زبان کی ترویج کیلئے مختلف اقدامات پر پینل مباحثے بھی منعقد ہو رہے ہیں۔پینل مباحثوں میں دانشوروں، ادبی شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کے علاوہ پنجاب کی 13 جامعات کے وائس چانسلرز بھی شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس میں شرکت کیلئے مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، شرکاء پنجابی ثقافت سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے روایتی لباس میں کانفرنس میں شریک ہو رہے ہیں۔تین روزہ عالمی پنجابی کانفرنس میں زبان، ادب، ثقافت اور روایات کے فروغ کے حوالے سے مختلف تقریبات اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔