ایکس (ٹوئٹر) نے شاندار فیچر متعارف کرا دیا

ایکس (ٹوئٹر) نے شاندار فیچر متعارف کرا دیا ہےجو صحافیوں،کریٹیرز اور مصنیفین کے لیے نہایت ہی کار آمد ہے۔تفصیلات کے مطابق آرٹیکلز نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین طویل تحاریر بھی پوسٹ کر سکیں گے،اس فیچر میں بیسک ٹیکسٹ ایڈیٹنگ ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین تحریروں کو فارمیٹ کرنے کے ساتھ میڈیا فائلز بھی اس میں شامل کرسکیں۔کمپنی کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس فیچر میں کتنی طویل تحریر پوسٹ کی جا سکتی ہے مگر ایک رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ حروف پر مشتمل پوسٹ کرنا ممکن ہے۔ یہ فیچر ایکس کے پریمیئم پلس صارفین اور ویریفائیڈ آرگنائزیشنز کو دستیاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں