برطانیہ میں 6خواتین ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر بل ادا کیے بغیر رفوچکر ہو گئیں

برطانیہ میں 6خواتین ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر بل ادا کیے بغیر رفوچکر ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق ہوٹل کی مالک سارا ہوکنز کی طرف سے ان خواتین کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کی گئی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ساتھ بچے بھی ہوتے ہیں۔خواتین کھانا آرڈر کرتی ہیں، جس کا بل 140پاﺅنڈ بنتا ہے تاہم وہ بل ادا کیے بغیر ہی وہاں سے نکل جاتی ہیں۔ سارا ہوکنز اپنی پوسٹ میں لکھتی ہے کہ اس کے ہوٹل پر دو بار پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے اور دونوں بار کھانا کھا کر بھاگنے والے لوگوں نے واپس آ کر بل ادا کیا کیونکہ ان کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کر دی گئی تھیں، جنہیں وہ ڈیلیٹ کروانا چاہتے تھے۔ خواتین کے اس گروپ کے متعلق ہم نے پولیس کو بھی رپورٹ کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں