شراب خانے کی مالک خاتون نے اپریل فول کے طور پر انوکھا مذاق کردیا

برطانیہ میں ایک شراب خانے کی مالک خاتون نے اپریل فول کے طور پر اعلان کر دیا کہ صرف اسی شخص کو شراب ملے گی جو اپنے ساتھ کوئی جانور لائے گا۔ یہ اعلان کیا ہوا کہ کوئی شخص اپنے ساتھ مرغی اٹھائے ہوئے آر ہا تھا اور کوئی خرگوش، اور شراب خانہ جانوروں کا باڑہ بن گیا۔رپورٹ کے مطابق ’Ye Cracke‘ نامی یہ شراب خانہ ایک قدیم شراب خانہ ہے، 1980ءکی دہائی میں اس شراب خانے کا ایک اصول تھا کہ بدھ کے روز یہاں صرف جانوروں کے تاجروں کو سروس دی جاتی تھی، جو مقامی منڈی میں جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے آتے تھے۔ شراب خانے کی مالک سوزان ڈیگنل نے اسی مناسبت سے اپریل فول کا سوچا مگر وہ اسے ہی الٹا پڑ گیا اور اس کا شراب خانہ جانوروں سے بھر گیا۔ سوزان ڈیگنل کا کہنا تھا کہ یہ ایک مضحکہ خیز صورتحال تھی۔ ہر شخص اپنے ساتھ کوئی نہ کوئی جانور لا رہا تھا۔ جس کے پاس اپنا کوئی جانور نہیں تھا، وہ شراب خانے کے قریب ہی جانور کرائے پر دینے والی ایک فرم سے جانور کرائے پر لے کر چلا آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں