سونا مسلسل دوسرے روز بھی مہنگا

کراچی( سٹار ایشیا نیوز )ملک میں سونےکی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوا جس کےبعد پیلی دھات کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ2 لاکھ22 ہزار700 روپےکا ہوگیا۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں1700 روپےکا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح10 گرام سونا1457 روپےبڑھ کر ایک لاکھ90 ہزار929 روپے کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر آج بھی مہنگا
ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25ڈالر اضافے سے2015 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں