سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی( سٹار ایشیا نیوز )ہفتے کے پہلے کاروباری روز میں ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق آج سونےکا فی تولہ قیمت میں 1400روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کےبعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 26ہزار900 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح10 گرام سونا1200 روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ94 ہزار530 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا
ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ5 ڈالر اضافے سے2022 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں