پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ڈیزل میں 86 پیسے اضافے کا امکان

ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔روزنامہ امت کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے ممکنہ اضافے کے بعد نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچ جائے گی۔ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ حکومت پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں حالیہ برسوں میں متعدد ایڈجسٹمنٹ دیکھنے میں آئی ہے جن میں مالی سال 2023 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں