ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 14پیسے کی کمی سے 277روپے 97 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 1پیسے کی کمی سے 278روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5پیسے کی کمی سے 279روپے 14پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں