ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 98 پیسے گر گیا جس کے بعد ڈالر 285 روپے 78 پیسے میں فروخت ہوا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 190 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 46 ہزار 800 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں