اقرا ءکنول کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا

حال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی سوشل میڈیا انفوئنسر اور معروف یوٹیوبر اقراء کنول کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا۔3ملین سبسکرائبرز رکھنے والی اقرا ءکنول جنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے افسوسناک خبر سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔ اقرا ءنے بتایاکہ انکا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا ہے جسے ہم جلد سے جلد دوبارہ ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں صارفین سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ سسٹرولوجی نامی چینل جلدی سے پروان چڑھ رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں