تامل سپر سٹار این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ’دیورا‘ کا پوسٹر جاری

تامل سپر سٹار این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ’دیورا‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر ’آر آر آر‘ کے بعد یہ این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ہے اور اس میگا ایکشن تھرلر فلم کی کہانی کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کو نامور ڈائریکٹر کروٹالا سیوا بنارہے ہیں اور اس میں سیف علی خان اور جھانوی کپور بھی اداکاری کے جوہر کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

https://www.instagram.com/p/C1i9L5nxhOL/?utm_source=ig_web_copy_link

انسٹاگرام پر جاری فلم کے پہلے پوسٹر میں اداکار کو ایک سپاہ سالار کے روپ میں دکھایا گیا ہے اور ’دیورا‘ کی پہلی جھلک 8 جنوری کو جاری ہوگی جبکہ اس کا پہلا حصہ رواں برس 5 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں