شادی کیلئے رشتے بھیجے جانے اور ممکنہ دولہا بارے یمنیٰ زیدی کا مؤقف بھی آگیا

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور شادی کیلئے رشتہ بھی بھیج دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر انٹرویو کی ایک وائرل کلپ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شادی کے سوال پر کہا کہ ان کی والدہ کے پاس کئی رشتے آتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کسی کو ہاں نہیں کہا۔اداکارہ نے کہا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور پھر رشتہ بھیج دیتے ہیں، یمنیٰ زیدی نے رشتہ بھیجنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں وہ شادی کے سوال سے دور بھاگتی ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/C1r85BUI0o3/?igsh=MWFjYXZueDJlcWU1aw==

مستقبل کے جیون ساتھی پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی ایسے انسان سے شادی کرنا چاہیں گی جس کے ساتھ باقی کی زندگی ہنسی خوشی گزار سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں