مائرہ خان نے حجاب نہ پہننے کے پیچھے چھپی وجہ بتا دی

اداکارہ مائرہ خان نے حجاب نہ پہننے کے پیچھے چھپی وجہ بتا دی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں مائرہ خان نے لوگوں کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”لوگ کترینہ کیف کی نیم عریاں لباس میں بنائی گئی تصویرکو لائیک کر دیں گے لیکن میری شلوار قمیص میں بنائی گئی تصویر کو نہیں کریں گے۔ تاہم جب میں نیم عریاں لباس میں تصویر پوسٹ کروں گی تو مجھے بھی لائیکس ملیں گے۔ “اداکارہ نے کہا کہ’اگر لوگوں کو عریانی سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔انہیں میری شلوار قمیض میں بنائی گئی تصاویر کو بھی لائیک کرنا چاہیے۔ ہم ایک کنفیوژڈ کلچر میں رہتے ہیں جہاں ہم حجاب بھی پہنتے ہیں اور جینز اور ٹی شرٹس بھی۔ اگر میں حجاب پہنوں گی تو میرا کیریئر ختم ہو جائے گا۔ میں آج حجاب پہننا شروع کر دوں تو مجھے انڈسٹری میں کام ملنا بند ہو جائے گا۔چنانچہ جب مجھے کام کے وقت بے حجاب ہونا ہی ہے تو میں باقی وقت میں حجاب پہن کر اس کی بے توقیری کیوں کروں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں