ہانیہ عامر کی رومانوی تصاویر وائرل ، انٹرنیٹ پر چہ میگوئیاں شروع، اداکارہ نے ’پراسرارشخص‘ کی شناخت ظاہر کردی

حالیہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک ’پراسرار‘ شخص کے ساتھ کچھ تصاویر او ایک ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا جس پر انٹرنیٹ صارفین میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں کہ ہانیہ عامر اس شخص کے ساتھ تعلق میں ہے تاہم اس کی شناخت کسی کو معلوم نہ تھی۔اب چہ تبصروں کے زور پکڑنے پر ہانیہ عامر نے خود ہی اس”مسٹری بوائے“ کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ ہانیہ عامر کی طرف سے ابتدائی طور پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ اس مسٹری بوائے کے ساتھ رومانوی پوز میں دکھائی دیتی ہیں تاہم مسٹری بوائے کی پشت کیمرے کی طرف ہونے کے سبب اس کی شناخت نہیں ہوتی۔ جب انٹرنیٹ پر اس شخص کے متعلق قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں تو ہانیہ عامر نے اس شخص کے ساتھ ایک اور تصویر پوسٹ کی جس میں اس کا چہرہ کیمرے کی طرف ہوتا ہے۔اس تصویر سے علم ہوا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ سابقہ تصاویر اور ویڈیوز میں نظر آنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار حیدر مستحسن ہے۔ درحقیقت ہانیہ عامر اور حیدرمستحسن ان دنوں مری میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ تصاویر وہیں بنائی گئیں جو ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیں۔واضح رہے کہ حیدر مستحسن معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں