دانیہ شاہ کو ایک عرصے بعد سوشل میڈیا پر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین غضبناک ہو گئے

مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ایک عرصے بعد سوشل میڈیا پر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین غضبناک ہو گئے۔ عامر لیاقت حسین نے فروری 2022ءمیں 18سالہ دانیہ ملک سے شادی کی تھی۔ تاہم شادی کے تین ماہ بعد مئی میں دانیہ مل نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا تھا۔رشتے میں دراڑ آنے پر دانیہ ملک نے عامر لیاقت حسین کی قابل اعتراض ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگز لیک کر دیں۔ ان واقعات کے بعد اگلے ماہ جون میں عامر لیاقت حسین کی موت واقع ہو گئی اور ان کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال اور بچوں نے دانیہ کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔نئی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دانیہ کو لاہور میں ایک فاسٹ فوڈز ریسٹورنٹ پر دیکھا گیاہے۔ ویڈیو پرکمنٹس میں انٹرنیٹ صارفین سخت غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ اسے تو جیل میں ہونا چاہیے تھا۔ فرمان عروب نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”اس دانیہ شاہ کی ہمت بھی کیسے ہوئی لوگوں کو دوبارہ اپنی شکل دکھانے کی؟؟؟“ قراة نامی لڑکی نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”میں سمجھ رہی تھی کہ یہ جیل میں ہے۔“ایک اور لڑکی اپنی کمنٹ میں لکھتی ہے کہ ”لوگ کیسے خوش رہ لیتے ہیں پورے انسان کو کھا کر۔“

https://www.instagram.com/reel/C2Rw4buL3dY/?utm_source=ig_web_copy_link

اپنا تبصرہ بھیجیں