شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کر لی

پاکستان کے سابق آل رواونڈ ر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب ملک نے انسٹاگرام پر پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ عروسی لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے اچانک دوسری شادی کی خبر دے کر مداحوں کو حیران پریشان کر دیا ۔انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ” الحمدواللہ ، اللہ نے ہمیں جوڑوں میں پیدا کیا”۔

https://www.instagram.com/p/C2T6_lbI3RJ/?utm_source=ig_web_copy_link

یاد رہے کہ کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش تھیں ، ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پوسٹ سے بھی یہ ظاہر ہوتا رہا کہ کوئی بڑی بات ضرور ہے لیکن دونوں کی جانب سے علیحدگی یا طلاق کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آسکا لیکن اچانک شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی تصویر جاری کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ثانیہ مرزا نے د روز قبل سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ” شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں، اس لیے مشکل فیصلہ کریں”۔یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اداکارہ ثناء جاوید نے معروف گلوکار عمیر جیسوال سے 2020 میں ایک نجی تقریب میں شادی کرلی تھی لیکن کچھ عرصہ کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دونوں ہی اپنے سابق پارٹنرز سے باقاعدہ طلاق لے چکے تھے لیکن یہ خبر میڈیا سے چھپائی رکھی۔شیعب ملک نے 2010 میں ثانیہ مرزا کے ساتھ بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک تقریب میں شادی کی تھی جس کے بعد ان کی ولیمہ کی تقریب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ہوئی جہاں پاکستان کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ، ان کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش 2018 میں ہوئی جس کا نام ‘ اذہان’ رکھا۔جوڑے نے شادی کے بعد دبئی میں رہائش اختیار کیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں